Posts

موبائل کے معاشرے پر منفی اثرات

تحریر:  محمد اسامہ شاہد موجودہ دور کو انفارمیشن ٹیکنالوجی کا دور کہا جاتا ہے۔ یہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کا ہی کمال ہے کہ آج ساری دنیا آپس میں اتنی مظبوط ہوچکی ہے جو کہ چند سال قبل تک سوچنا بھی محال تھا۔ایک وقت تھا کہ موبائل نام کی کوئی چیز اس دنیا میں نہیں تھی۔ تب لوگ انتہائی سکون کی زندگی بسر کر رہے تھے۔ نہ ذہنی کوفت تھی اور نہ ہی سر کا درد تھا۔ آج کل لوگ ایک دوسرے پر سبقت لے جانے کی دوڑ میں لگے ہوئے ہیں۔ جس قدر وہ تیز بھاگ رہے ہیں اس قدر پریشانیاں بھی بڑھتی جارہی ہیں۔ اس بات میں کوئی شک نہیں ہے کہ جدید ٹیکنالوجی نے بہت ترقی کر لی ہے۔ اس جدید دور نے گراہم بیل کی ایجاد سے بڑھ کر ایجادات کر ڈالیں ہیں۔ موبائل فون بنایا، پھر اس میں مختلف قسم کے نت نئے پرزے ڈال دیے جس سے انٹرنیٹ چلنے لگا، نیٹ کی رفتار کم تھی تو تھری جی اور فورجی کی نیلامی کا سننے میں آیا اور پھر وہ بھی ہوگئی، موبائل فون دیکھنے میں ایک چھوٹی سی مشین ہے لیکن اس چھوٹی سی مشین نے ہماری زندگیوں کے طور طریقے اور خیالات بدل کر رکھ دیے ہیں۔ اس موبائل کی افادیت تو بہت ہے مگر بات نقصان کی ہوتو اس سے کئی گھر اجڑ چکے ہیں، کئی محلے ب...

آئی جی کاکورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ انڈسٹری کادورہ

کراچی آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ انڈسٹریز کے دفتر کا دورہ کیا۔اس موقع پر کاٹی کے صدر طارق ملک، چیئرمین لاء اینڈ آرڈر کمیٹی ندیم خان اور دیگر نے انکا استقبال کیا ۔کاٹی کے صدر نے اپنے خطاب میں کورنگی صنعتی ایریازمیں تاجربرادری کو اراضی واگزاری سمیت دیگر درپیش مسائل کا تفصیلی احاطہ کرتے ہوئے امن وامان کی صورتحال پر کنٹرول کے حوالے سے کراچی پولیس کے اقدامات کی تعریف کی ۔اے ڈی خواجہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ اس وقت صوبے کے مختلف تھانہ جات میں سی سی ٹی وی کیمروں اور دیگر سہولیات سے آراستہ پچاسی(85) پولیس رپورٹنگ سینٹرز کام کررہے ہیں جہاں تعینات اسٹاف عوام کی شکایات اور دیگر درپیش مسائل کے حل کے لئے تمام تر دستیاب وسائل کے تحت ہرممکن مثبت اقدامات کو یقینی بنارہے ہیں۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ کمیونٹی سے وابستہ مختلف شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ افراد اور علاقہ معززین کو چاہئے کہ وہ تھانہ جات کو کچھ وقت دیں جسکا مقصد پولیس کارکردگی دیکھنا اور عوام کا پولیس پر اعتماد جیسے اقدامات کو تقویت دینا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ماہ رواں کے آخر تک سندھ کی تمام جیلز میں سی آر اوCRO نظام با...